.

حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگ پھٹنے سے بچے کے چیتھڑے اڑ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچے کے چیتھڑے اڑ گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی الحدیدہ میں 16 کیلو کے علاقے میں پیش آیا جب ایک کھیت میں موجود بارودی سرنگ پھٹ گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 13 سلاہ وجدی عبداللہ نامی ایک بچہ شہید اور اس کا بھائی صادق عبداللہ زخمی ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کھیتوں میں اپنی بکریاں چرا رہے تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد شہری اور امدادی کارکن موقعے پر پہنچے جہاں انہوں نے دیکھا کہ شہید ہونے والے لڑکے وجدی عبداللہ کے جسم کے اعضاء کٹ کر دور جا گرے تھے اور وہ شہید ہوچکا تھا جب کہ دوسرا لڑا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مقامی انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے یمن کے 15 اضلاع میں 20 لاکھ سے زاید بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔