روسی فوج کے شام کے شمالی صوبوں میں فضائی حملے، 12افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے باوجود شام کے دو شمالی صوبوں میں شہری علاقوں پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت بارہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں بمباری کی ہے جس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے ہمسایہ صوبہ حلب کے مغربی علاقے میں روس کے مختلف فضائی حملوں میں مزید دس افراد مارے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مختلف باغی گروپوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب میں اتوار 12 جنوری سے روس کی ثالثی میں نئی جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا اور روسی اور شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے روکنے سے اتفاق کیا تھا۔

ادلب میں اس وقت قریباً تیس لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔اس صوبہ پر ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ہیئت تحریرالشام کی قیادت میں مختلف باغی گروپوں کا کنٹرول ہے اور یہاں شام کے دوسرے صوبوں سے بھی گذشتہ برسوں کے دوران میں اہلِ سُنت کی آبادی کو نقل مکانی کے بعد لابسایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں