حزب اللہ کی عراقی صدر کو ٹرمپ سے ملاقات پر سنگین نتائج کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے صدر برھم صالح کو خبردار کیا ہے کہ اگرانہوں نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تو انہیں بغداد سے نکال باہر کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ کی طرف سے'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ڈیوس کے ورلڈ اکنامک فورم پر صدر برھم صالح کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے باز رہنا ہو گا۔ اگر انہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی تو ان کے لیے بغداد میں کوئی جائے امان نہیں ہوگی۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ میں شامل صادقون بلاک کے رکن حسن سالم نے بھی صدر صالح پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی صدر برہم صالح منگل کے روز بین الاقوامی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچے ہیں۔ قابل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کی عراق میں جاری داخلی بحران اور مظاہروں کی وجہ سے صدر مملکت اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

صدر برھم صالح اس عالمی فورم سے خطاب میں خطے اور عراق کی صورت حال عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ڈیوو کانفرنس میں ٹرمپ اور عراقی صدر برھم صالح کے درمیان بھی ملاقات طے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں