ادلب میں شامی فوج پر اپوزیشن گروپوں کا حملہ ، فریقین کے 90 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ ادلب شہر میں اپوزیشن گروپوں نے حملہ کر کے شامی حکومتی فوج کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا۔

اس دوران لڑائی میں فریقین کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

Advertisement

روس کے مطابق ادلب میں بشار کی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کی کارروائی میں شامی فوج کے تقریبا 40 اہل کار ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔

روس نے تصدیق کی ہے کہ شامی اپوزیشن گروپوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 شدت پسندوں نے شامی فوج کی دفاعی لائن کو نشانہ بنایا۔ اس دوران 50 شدت پسند اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روس کے مطابق ادلب میں گنجان آباد علاقے حملہ آوروں کے کنٹرول میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں