خطے میں ایران کے ساتھ محاذ آرائی سے بچنا خوش آئند ہے: سعودی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مملکت کے ایران کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کی وجہ خود ایران ہے۔ جب تک ایران اپنی روش تبدیل نہیں کرتا کسی قسم کی بات چیت مُفید نہیں ہو سکتی۔

خبر رساں اداے 'رائیٹرز' کی جانب سے نقل کیے گئے بیان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران پرواضح کیا کہ تہران کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کی کسی شرط کی آڑ میں خطے میں اپنے ایجنڈے کوآگے نہیں بڑھا سکتا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ خطے میں ایران کے ساتھ محاذ آرائی نے مزید شدت اختیار نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں