فرانس میں ان دنوں لبنانی نژاد کاروباری شخصیت کارلوس غصن کی اُس تقریب کا چرچا ہے جو انہوں نے 2016 میں اپنی بیگم کے لیے انتہائی مہنگے مقام "ویرسائی محل" میں منعقد کی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق فرانسیسی استغاثہ کے نمائندے آئندہ ہفتوں کے دوران عدلیہ سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اس تقریب کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لے۔
استغاثہ کی جانب سے اس بات کی بھی تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا نِسان گروپ کے سابق چیئرمین کارلوس غصن نے اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھایا تھا .. اور اس تقریب کے لیے ویرسائی محل (پیرس سے 24 کلو میٹر کی دوری پر واقع) کو اپنی ذاتی رقوم سے ادائیگی کے بغیر حاصل کیا۔
دوسری جانب کارلوس غصن اس امر کی تردید کر چکے ہیں کہ انہوں نے مذکورہ تقریب کے حوالے سے کسی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ کارلوس کے مطابق ابتدا میں انہوں نے خیال کیا تھا کہ اس جگہ کا استعمال بطور تحفہ ہے ، انہیں ہر گز اس بات کا ادراک نہیں تھا کہ اس کا بل رینو نِسان کمپنی پر واجب الادا ہو گا۔
کارلوس گذشتہ ماہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاپان سے فرار ہو کر بیروت پہنچے تھے۔ ٹوکیو میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اضح رہے کہ کارلوس غصن کو نومبر 2018 میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان پر اپنی مالی رقوم سے متعلق امور کی اطلاع نہ دینے اور اپنے ذاتی خسارے کو نِسان کمپنی کے کھاتے میں ڈالنے کے الزامات ہیں۔
جاپانی عدلیہ کی جانب سے کارلوس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی آمدنی کا کچھ حصہ چھپانے کے علاوہ نسان کمپنی کی مالی رقوم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے کمپنی کے مال میں غبن کا ارتکاب کیا۔
جاپانی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ وہ کارلوس غصن کو لبنان سے واپس لانے کی کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ جاپان اور لبنان کے درمیان مطلوب افراد کو حوالے کرنے کا کوئی سمجھوتا نہیں ہے۔
-
کارلوس غصن استنبول سے لبنان کیسے پہنچے؟ ترکی میں تحقیقات،7 ذمے دار اہلکار گرفتار
ترکی میں پولیس نے جاپان کی کمپنی نِسان موٹر کے سابق چیئرمین کارلوس غصن کو استنبول سے لبنان پہنچانے میں مدد دینے کے الزام میں چار پائلٹوں سمیت سات ... بين الاقوامى -
کارلوس غصن 8 جنوری کو اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کریں گے : لبنانی میڈیا
ایسا نظر آ رہا ہے کہ جاپان سے لبنان فرار ہونے والے "نِسان" کمپنی کے سابق چیئرمین کارلوس غصن کا معاملہ آئندہ دنوں میں بھی شہ سرخیوں میں رہے ... بين الاقوامى -
نِسان موٹرکے سابق چیئرمین کے خلاف انٹرپول کا جاری کردہ ریڈ نوٹس لبنان کو موصول
لبنان کو فرانس میں قائم بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپول) کی جانب سے جاپان کی موٹرساز کمپنی نِسان کے سابق چیئرمین کے خلاف جاری کردہ ریڈ نوٹس موصول ... بين الاقوامى