یہ وقت کسی غیر ذمے دارانہ کارروائی کا نہیں: امریکی کمانڈر کا ایران کو انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل کینتھ فرینک میکنزی جونیئر نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ذمے دارانہ کارروائی سے باز رہے۔ بحر احمر میں طیارہ بردار امریکی جہاز پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کے دوران میکنزی کا کہنا تھا کہ "امریکا یہ چاہتا ہے کہ ایرانی نظام کی قیادت کو اس بات پر قائل کر لیا جائے کہ اس وقت کوئی بھی غیر ذمے دارانہ کارروائی مناسب نہیں"۔

امریکی جنرل کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی قیادت کو بھیجا گیا پیغام واضح ہے اور وہ یہ کہ "ہم جنگ کے لیے کوشاں نہیں لہذا آپ لوگ بھی اس کی کوشش نہ کریں"۔

Advertisement

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جمعے کے روز میکنزی کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں بڑھی کشیدگی کی روشنی میں وہاں امریکا کا عسکری وجود فی الوقت باقی رہے گا۔

امریکی جنرل کے مطابق خطے میں فضائی اور بحری فورسز کا مقصد روک لگانے کی قوت کا دوبارہ حصول اور تہران کو ایک واضح پیغام ارسال کرنا ہے۔

جنرل میکنزی کا کہنا ہے کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ خطے میں کشیدگی کی سطح کو کم ہوتا دیکھیں گے جو حالیہ عرصے میں بڑھ گئی ہے"۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے بعد امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ وہ اضافی کمک مشرق وسطی بھیجے گی۔ وزارت دفاع کے ایک ذمے دار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ امریکا خطے میں اپنے ٹھکانوں کی سیکورٹی مضبوط کرنے کے لیے 3500 اضافی فوجی بھیجے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں