سعودی قیادت کی یونان کے نومنتخب صدر کوعہدہ سنبھالنے پرمبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے جمہوریہ یونان کے نو منتخب صدر ایکاترینی سیکیلاروپولو کو عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی پیغامات ارسال کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مملکت کی قیادت کی طرف سے جمہوریہ یونان کے نو منتخب صدر کو بھیجے گئے تہنیتی پیغامات میں یونان کی عوام اور حکومت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ پیغامات میں نو منتخب صدر ایکاتریونی سکیلاروپولو کو عہدہ صدارت پرکامیابی پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

شاہ سلمان کی طرف سے بھیجے گئے برقی پیغام میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ہونان میں صدارتی انتخابات میں آپ کی فتح کے موقع پر ہم آپ کو مملکت کے عوام اور حکومت کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہیں۔ ہم یونان کی سعودی عرب کے ساتی دوستی کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں اور یونان کی ترقی اور خوش حالی کےلیے دعا گو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے برقی تہنیتی پیغام میں یونانی صدر کو کامیابی پرمبارک باد پیش کی اور یونان کی ترقی اور خوش حالی کی دعا کے ساتھ یونان کے عوام اور ملک کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں