.

مصر:خاتون کی بچیوں سمیت کثیر منزلہ عمارت سے کود کرخودکشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرمیں ایک 33 سالہ خاتون نے دو کم سن بچیوں سمیت کثیر منزلہ عمارت سے کود کو خود کشی کرلی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ المناک واقعہ جمعہ کے روز شمالی مصر کی القلیوبیہ گورنری میں پیش آیا جہاں 33 سالہ ایک خاتون رحاب نے پہلے اپنی دو بچیوں چھ سالہ اسماء اور 4 سالہ رغدہ کو ایک عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینکا اور اس کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی۔ یہ خاتون الرملہ گائوں کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔

بلندی سے پھینکے جانے کے نتیجے میں دونوں بچیاں موقع پر ہی فوت ہوگئیں جب کہ ان کی ماں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ گرنے کے نتیجے میں اس کا جسم اور ہڈیاں چور ہوچکی ہیں۔

حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں تاہم خاتون کے اس خطرناک اقدام کے محرک کا پتا نہیں چلایا جاسکا ہے۔ پولیس نے خاتون کے قریبی عزیزوں کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں