بغداد کے قلعہ نما گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک پانچ راکٹ آ گرے

فوری طور پر کسی گروپ نے انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے دارالحکومت بغداد میں قلعہ نما گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے امریکا کی تنصیبات کے نزدیک راکٹ گرنے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر ، پارلیمان اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔

Advertisement

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دریائے دجلہ کے مغربی جانب سے دھماکوں کی متعدد آوازیں سنی گئی ہیں۔اسی حصے میں غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔

ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نزدیک تین کاتیوشا راکٹ گرے ہیں جبکہ ایک اورذریعے نے بتایا ہے کہ انتہائی سکیورٹی کے حامل سفارتی کمپاؤنڈ کے نزدیک کل پانچ راکٹ گرے ہیں۔ فوری طور پر واقعے میں کسی ہلاکت یا زخمی افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

مقبول خبریں اہم خبریں