سلیمانی کی صاحب زادی بیروت میں حزب اللہ کی مہمان:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تین جنوری کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کو جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ میں دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں زینب کو ایک تقریب سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کی اپیل کررہی ہیں۔

Advertisement

قاسم سلیمانی کے زیرکمان رہنے والی القدس ملیشیا اور حزب اللہ کے درمیان تعلق کسی سے مخفی نہیں۔ یہ اسی تعلق کا نتیجہ ہے کہ سلیمانی کی بیٹی آج بیروت میں حزب اللہ کی مہمان بنی ہے۔

دو روز قبل بیروت میں حزب اللہ کے خواتین ونگ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں زینب سلیمانی نے اپنے والد کے قتل کو واجب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے ساتھ'۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت قاسم سلیمانی کے لیے آپ کے پاس آئی ہوں۔ حزب اللہ کے بہادر جنگجوئوں نے ایرانی نواجوانوں کو حوصلہ اور جرات دی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ آپ دشمنوں کو ان کے اہداف کے حصول میں روکتے ہیں۔ یہی کام قاسم سلیمانی بھی کرتے تھے۔

سلیمانی کی بیٹی نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے کہا کہ وہ ان کے والد کے قتل کا بدلہ لیں۔ اس سے قبل وہ کرمان شاہ میں آئے حزب اللہ کے لیڈر کو اپنے والد کے جنازے کے موقع پربھی یہ اپیل کرچکی ہیں۔

زینب نے کہا تھا کہ 'میرے عزیز چچا جان حسن نصراللہ آپ کو ہمارا سلام، مجھے امید ہے کہ حسن نصراللہ میرے والد کے خون کا بدلہ لیں گے'۔

مقبول خبریں اہم خبریں