شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا قیام مئی 2015 میں عمل میں آیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے دسمبر 2019 تک اس مرکز نے دنیا کے مختلف ممالک اور عوام کے لیے 1130 منصوبوں پر عمل درامد کیا۔ اس دوران 144 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے رعاون سے مرکز نے مجموعی طور پر 4 ارب 26 کروڑ 84 لاکھ 73 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی امداد پیش کی۔ مرکز کے امدادی منصوبوں کے لحاظ سے یمن 68.57% کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد فلسطین میں 8.34%، شام میں 6.69% اور صومالیہ میں منصوبوں کا تناسب 4.32% رہا۔
دسمبر 2019 تک یمن میں 80 شراکت داروں کے تعاون سے 405 امدادی منصوبے پورے کیے گئے۔ ان کی مجموعی مالیت 2 ارب 92 کروڑ 67 لاکھ 47 ہزار ڈالر ہے۔
فلسطین میں 17 شراکت داروں کے تعاون سے ضرورت مند افراد کے لیے 83 منصوبوں پر عمل درامد کیا گیا۔ ان منصوبوں کی مجموعی مالیت 35 کروڑ 58 لاکھ 72 ہزار ڈالر ہے۔
شام میں مصائب کا شکار برادران کے لیے شاہ سلمان مرکز نے 40 شراکت داروں کے تعاون سے 206 منصوبے پورے کیے۔ ان کی مجموعی مالیت 28 کروڑ 55 لاکھ 11 ہزار ڈالر ہے۔
صومالیہ میں متاثرین کے لیے 41 منصوبوں پر عمل درامد کیا گیا جن میں شراکت داروں کی تعداد 41 رہی۔ امدادی منصوبوں کی مجموعی مالیت 18 کروڑ 43 لاکھ 8 ہزار ڈالر ہے۔
مذکورہ ممالک میں جن سیکٹروں میں امداد فراہم کی گئی ان میں صحت، غذائی امن، تعلیم، ہاؤسنگ، لوجسٹک خدمات، پانی، ماحولیاتی نکاسی، تحفظ اور انسانی کارروائیاں شامل ہیں۔