عراقی وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف عادل عبدالمہدی نے اتوارکی شام ایک بیان میں بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی سفارت خانے پر حملوں کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
عبد المہدی کا کہنا تھا کہ غیرملکی سفارت خانوں پر حملوں سے ریاست کمزور ہوتی ہے اوراس کی خود مختاری متاثر ہوتی ہے۔ کسی دوسرے ملک کے سفارت خانوں کو نشانہ بنانا سفارتی مشن کو مجروح کرنے کےمترادف ہے۔
عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے پر حملہ غیر ذمہ دارانہ ہیں اوران کے عراق کی سلامتی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام سفارتی مشنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔
عادل عبد المہدی کا کہنا تھا کہ تمام خیر خواہ اور ذمہ دار قوتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔ یہ قوتیں حکومت کے ساتھ مل کر غیرملکی سفارت خانوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں تعاون کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح افواج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی تخربی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں اور حملے کرنے والوں کو گرفتار کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز عراق کے انتہائی سیکیورٹی والے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب سات راکٹ گرے تھے۔ یہ راکٹ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکا اور عراق میں تین جنوری کو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور الحشد کے نائب مہدی المہندس کی ہلاکت کے بعد کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
-
بغداد کے قلعہ نما گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک پانچ راکٹ آ گرے
فوری طور پر کسی گروپ نے انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی مشرق وسطی -
بغداد : گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ گرے
عراقی دارالحکومت بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں پیر کی شب امریکی سفارت خانے کے اطراف 3 کیٹوشیا راکٹ آ کر گرے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ... مشرق وسطی -
عراقی شیعہ ملیشیاؤں نے بغداد میں گرین زون پرراکٹ حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کردی
عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشدالشعبی کے سربراہ نے دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقےگرین زون پر راکٹ حملے میں ملوّث ہونے کی تردید ... مشرق وسطی