وڈیو: ایران میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر سڑک پر آ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران میں مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ الاہواز صوبے میں ایک مسافر طیارہ رن وے پر اترتے وقت اپنے راستے سے پھسل کر ہوائی اڈے سے ملحق ایک سڑک پر آ گیا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح معشور شہر میں پیش آیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام فضائی کمپنی Caspian Airlines کا طیارہ دارالحکومت تہران سے آ رہا تھا اور اس میں 130 مسافر سوار تھے۔ ایرانی ذمے داران کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور وڈیوز میں مسافروں کو افراتفری کے عالم میں سیڑھی کے بغیر براہ راست جہاز سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہوائی اڈے کے ذمے داران کے مطابق طیارہ "فنی خرابی" کے سبب ٹھیک طرح سے رن وے پر نہیں اتر سکا۔

اس سے قبل اتوار کے روز بھی ایک مسافر طیارہ تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا تھا۔ یہ طیارہ ترکی کے شہر استنبول جا رہا تھا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ISNA کے مطابق مذکورہ ایئربس طیارہ "ايران ایئر ٹور" فضائی کمپنی کا تھا اور فنی خرابی کے باعث واپس تہران لوٹ گیا۔

یہ حادثات اور واقعات ایسے وقت سامنے آ رہے ہیں جب 8 جنوری کو ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائلوں کے ذریعے یوکرین کے ایک مسافر طیارے کو مار گرائے جانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں