قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کی ذمے داری سونپی ہے۔ اس سے قبل امیرِ قطر نے وزیراعظم شیخ عبدالله بن ناصر بن خليفہ آل ثانی کا استعفاء منظور کر لیا تھا۔
خالد بن خليفہ بن عبد العزيز آل ثانی نے 11 نومبر 2014 کو شاہی دیوان کے سربراہ کا منصب سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ شیخ تمیم کے اقتدار سنبھالنے کے وقت سے اُن کے دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدے پر اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے تھے۔
خالد بن خلیفہ 1968 میں دوحہ میں پیدا ہوئے اور انٹرمیڈیٹ تک تعلیم قطری دارالحکومت میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے 1993 میں امریکا سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کی۔
خالد بن خلیفہ نے عملی کیرئر کی ابتدا قطر ایل پی جی لمیٹڈ کمپنی سے کی۔ وہ 2002 تک وہاں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد شیخ خالد وزیراعظم کے نائب اول کے دفتر میں ذمے داریاں انجام دینے کے لیے منتقل کر دیے گئے۔ یہاں انہوں نے 2002 سے 2006 تک کام کیا۔
مارچ 2006 میں شیخ خالد اُس وقت کے ولی عہد تمیم بن حمد کے دفتر میں شاہی بیورو سے منسلک ہو گئے۔ انہیں 11 جولائی 2006 کو شیخ تمیم کے پرسنل سکریٹری کے دفتر کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ بعد ازاں 9 جنوری 2007 کو انہوں نے اس وقت کے ولی عہد شیخ تمیم بن حمد کے دفتر کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا۔
-
قطر اورایران کا دو طرفہ سیاسی اور اقتصادی دورے بڑھانے پر اتفاق
امیر قطر تہران پہنچ گئے، صدر حسن روحانی سے ملاقات مشرق وسطی -
امیر قطر نے دورہ ایران کے دوران ایرانی قیادت کو کیا پیش کش کی تھی؟
چند روز پیشتر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے۔ انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور ملک کی دیگر ... مشرق وسطی -
صومالی نژاد رکن کانگریس الہان عمر پر قطر نے کیوں سرمایہ کاری کی؟
امریکی ایوانِ نمایندگان کی مسلم رکن الہان عمر پر ایک غیرملکی حکومت کا ایجنٹ ہونے ،ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے اور باہر سے رقوم وصول کرنے کا الزام ... بين الاقوامى