پاسداران انقلاب کے سربراہ کی امریکا اور اسرائیل کو دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے امریکا اور اسرائیل کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے سینیر جرنیلوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کا بدلہ امریکی اور اسرائیلی لیڈروں کی ہلاکت سے لیا جائے گا۔

Advertisement

ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ایک بیان میں جنرل سلامی نے کہا کہ 'میں امریکیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ میدان سے نکل جائیں، میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر امریکیوں نے میرے مشورے پر عمل نہ کیا تو انہیں پچھتانا پڑے گا'۔

خیال رہے کہ تین جنوری کو امریکا نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں ایران کی فیلق القدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔ اس آپریشن میں عراق کی الحشد ملیشیا کے نائب ابو مہدی المہندس اور دیگر شدت پسند بھی شامل تھے۔

اس واقعے کے پانچ روز بعد ایران نے عراق میں موجود امریکا کے دو فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے تاہم ان حملوں میں کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا تاہم متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی مشرق وسطیٰ میں ایران کے ایک ایجنٹے کے طورپر کام کررہا تھا جس نے خطے میں امریکی مفادات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں