بحرین فلسطین میں منصفانہ امن کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے: وزارتِ خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین فلسطینی کاز کے منصفانہ اور جامع حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔یہ بات بحرین کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منگل کی شب پیش کردہ مشرقِ اوسط امن منصوبے کے ردعمل میں کہی ہے۔

بحرینی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں اس امن منصوبے پر کام کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا ہے اور اسرائیل اور فلسطینیوں پر زوردیا ہے کہ وہ امریکا کی سرکردگی میں براہِ راست مذاکرات کا آغاز کریں۔

Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس امن منصوبے کو ’’صدی کی ڈیل‘‘ قراردیا ہے۔اس کو ان کے ساتھ کھڑے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوری طور پر قبول کرنےکا اعلان کیا تھا لیکن فلسطینی صدر محمود عباس اور دوسری قیادت نے اس کو مسترد کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس منصوبے کا اعلان کرتے وقت تین عرب خلیجی ریاستوں عُمان ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کا امن کوششوں کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔ واشنگٹن میں متعیّن یہ تینوں سفیر اس امن منصوبے کی رونمائی کے وقت کے وقت وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں