.

حج کی رہائش،ہوٹل مالکان کو حکومت کی طرف سے 1079 پرمٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت نے سال 1441ھ کے حج سیزن کے موقع پر حجاج کرام کی رہائش کی خاطر مکہ معظمہ میں ہوٹل مالکان کو ایک ہزار 79 اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حجاج کرام کی رہائش کی ذمہ دار کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کی رہائش کے حوالے سے پرمٹ کے حصول کے خواہش مند حضرات رواں سال رجب تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں حج زائرین کی رہائش کے لیے ایک لاکھ 12 ہزار 915 کمروں کا انتظام کیا گیا ہے جن میں چار لاکھ 92 ہزار 61 افراد کے قیام کی گنجائش ہوگی۔

کمیٹی کی طرف سے مکہ معظمہ میں حجاج کرام کے قیام کے انتظامات کرنے والے ہوٹل مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ حجاج کے قیام کے حوالے سے اجازت ناموں کی تجدید میں تاخیر نہ کریں اور جلد از جلد ان کی تجدید یا نئے اجازت ناموں کے حصول کے لیے حکومت کی طرف سے قائم کردہ مجاز انجینیرنگ اور مشاورتی مراکز سے رجوع کریں۔