ریاض میں "ونٹر بلوٹ چیمپین شپ" کا آغاز 6 فروری سے ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے دارالحکومت ریاض میں موسم سرما کی بلوٹ چیمپین شپ کے لیے 20 لاکھ ریال سے زیادہ کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

عوامی سطح پر انتہائی مقبول اس کارڈ گیم کی چیمپین شپ کا انعقاد 6 سے 13 فروری تک ریاض میں ہو گا۔ چیمپین شپ میں پہلی مرتبہ خواتین بھی حصہ لیں گی۔

اتھارٹی کے مطابق چیمپین شپ میں 16 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس دوران 512 میزوں پر 8 ہزار سے زیادہ میچ ہوں گے۔

اتھارٹی نے چیمپین شپ میں شرکت کے خواہش مند افراد کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقابلے میں اپنی رجسٹریشن کروانے اور چیمپین شپ کے عمومی قوانین و ضوابط جاننے کے لیے ویب سائٹ لنک کا استعمال کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں