.

سعودی عرب مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں 11 ہزار نگران عملے کی تربیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی مردم شماری برائے سال 2020ء کے منصوبے کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 11،000 سے زیادہ نگران شامل ہوئے ہیں جو مملکت کے تمام خطوں میں تقسیم ہیں۔
سعودی مردم شماری میں حصہ لینے والی نگران ٹیم کی تربیت کے لیے چھ روزہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں مردم شماری کے عمل میں حصہ لینے والے نگران حضرات کو مردم شماری میں قومی پتے کے استعمال کے طریقہ کار ،انوینٹری بنانے کے اصول اور طریقوں، غیر منقولہ جائیداد کی تعداد کے بارے میں بھی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خانہ شماری کے عمل کے دوران جائیدادوں کی پروسیسنگ ، ریل اسٹیٹ یونٹوں کی تعداد ، فیلڈ اور دفتری کام کا جائزہ، رپورٹس کی تیاری، مانٹیرنگ عملے کے لے علاقوں اور تقسیم کار کا تعین اور مردم شماری کے لیے جدیدی نیوی گیشن سسٹم کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

مملکت میں مردم شماری مانیٹرنگ ٹیم آئندہ تین فروری سے اپنا 33 روزہ کام شروع کرے گی۔ اس دوران غیر منقولہ جائیدادوں کی تعداد، خاندانوں، رہائشی مکانات کی تعداد کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ مرحلہ جمعہ چھ مارچ کو ختم ہوگا جب کہ اگلا مرحلہ 18مارچ سے 6 اپریل تک یعنی 20 دن تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب میں مردم شماری کے منصوبے میں کام کرنے والی افرادی قوت 20/8/1441 ہجری تک اپنا کام مکمل کرے گی۔ مردم شماری کے لیے اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔