سعودی عرب : ہائر حج کمیٹی کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ہائر حج کمیٹی کے سربراہ اور مملکت کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے باور کرایا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حجاج کرام اور مسجد نبوی کے زائرین کی مکمل دیکھ بھال کے خواہاں ہیں ... اور اللہ کے مہمانوں کے امن و امان کو یقینی اور ان کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں ہائر حج کمیٹی کا ایک اجلاس بدھ کے روز وزارت داخلہ کی عمارت میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مکہ مکرمہ کے گورنر اور خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل اور مدینہ منورہ کے گورنر اور سعودی حج و عمرہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سال 1441 ہجری کے حج سیزن کے انتظامی امور اور متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو سہولیات اور تمام خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے متعدد سفارشات مرتب کیں۔ یہ سفارشات منظوری کے لیے خادم حرمین شریفین کو پیش کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں