غزہ کی سرحد کے نزدیک یہودی آبادکاروں کی بستیوں میں سائرن بجنے کی آوازیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک یہودی آبادکاروں کی بستیوں میں جمعرات کو سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

غزہ سے العربیہ نیوز چینل کے نمایندے نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ سائرن کسی راکٹ گرینیڈ کے حملے کے ردعمل میں نہیں بجائے گئے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل ہی اسرائیلی فوج نے غربِ اردن اور غزہ کی سرحد کے نزدیک مزید نفری تعینات کردی تھی۔ اس نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ اوسط امن منصوبے کے ردعمل میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد غربِ اردن اور غزہ ڈویژن میں اضافی لڑاکا فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں