سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے دوسرے ملکوں سے درآمد شدہ گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں کی "غیر سعودی" نمبر پلیٹ تبدیل کروا لیں۔
تفصیلات کے مطابق مملکت میں جن گاڑیوں پر غیر ملکی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے اور ان گاڑیوں کی مملکت میں موجودگی کو چھ ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں .. ایسی تمام گاڑیوں کے مالکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 90 روز کے اندر اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرانے کا عمل مکمل کر لیں۔
#المرور_السعودي يمهل أصحاب اللوحات غير السعودية 3 أشهر لاستبدالها
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) January 30, 2020
عبر:@ahalosaimi pic.twitter.com/a956Kykw0g
یہ بات معروف ہے کہ بہت سے سعودی شہری بعض گاڑیوں کو خلیجی ممالک بالخصوص کویت، امارات اور سلطنت عُمان سے خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کی وجہ مذکورہ گاڑیوں کی خصوصیات اور پیمائش میں تبدیلی اور سعودی عرب کی مارکیٹ کے مقابلے میں قیمتوں کا کم ہونا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے نمبر پلیٹوں کی تبدیلی کے لیے مختلف علاقوں میں خصوصی مراکز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔