محمد بن سلمان کی یونیسکو کی سربراہ سے ملاقات ، ثقافتی تعاون کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی ادارے یونیسکو کی سربراہ اُودرے آزُولے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جن امور کا جائزہ لیا گیا ان میں ثقافت کے میدان میں سعودی عرب کے منصوبے اور پروگرامز، ویژن 2030 کے مطابق یونیسکو کے ساتھ جاری اور مفید تعاون اور مستقل ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اہداف شامل ہیں۔

ملاقات میں سعودی وزیر ثقافت اور تعلیم، سائنس و ثقافت کے قومی کمیشن کے سربراہ شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں