.

سعودی فوج کی خواتین اہلکاروں کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ معظمہ ڈائریکٹوریٹ برائے جیل خانہ جات کے زیرانتظام ملٹری پولیس کے تعاون سے شاہی بری فوج کی خواتین اہلکاروں کی ٹریننگ کی پانچ روزہ ورکشاپ شروع ہو رہی ہے۔ خواتین فوجی اہلکاروں کی ٹریننگ کی ورکشاپ مکہ کی بریمان اور طائف جیل میں منعقد ہوگی جس میں خواتین اہلکاروں کو تفتیش اور تلاشی کی مہارت اور صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

مکہ معظمہ کے ڈائریکٹر جیل خانہ جات بریگیڈیئر ڈاکٹر ابراہیم بن سعد الغامدی نے بتایا کہ بری فوج کی خواتین اہلکاروں کی تربیت اور ٹریننگ کا یہ پورے خطے میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے کرائے گئے اس کورس کا مقصد خواتین اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی عملے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

پانچ روزہ تربیتی عمل میں خواتین اہلکاروں کو سیکیورٹی چھان بین کی خصوصیات، اہمیت اور مفاہیم، تلاشی اور تفتیش کے عمومی اصول، تفتیش کے مجاز طریقے، ممنوع طریقے، ملزمان سے تفتیش کے تکنیکی اصول، سامان اور بیگوں کی تلاشی، جگہوں کی تلاشی، سیکیورٹی چیک پوسٹوں اور تفتیشی آلات کا استعمال، تفتیشی عمل کا تحریری ریکارڈ اور زائرین سے نمٹنےکے طریقے کار شامل ہوں گے۔