.

غربِ اردن میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میں فائرنگ کردی ہے جس سے ایک فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں بدھ کو قابض فوجیوں کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔انھوں نے فلسطینیوں پر گولی چلادی تھی ایک گولی لگنے سے سترہ سالہ نوجوان محمد الحداد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ایک گولی اس لڑکے کے سینے میں لگی تھی اور وہ دل کو چیرتی ہوئی آر پار ہوگئی تھی۔اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔