ایردوآن مجھے "ہٹلر" کا نام دیتے ہیں اور اسرائیل سے تجارت بھی مضبوط بنا رہے ہیں: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے حوالے سے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے اعلانیہ مواقف کا تمسخر اڑایا ہے جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے میدان میں یہ مواقف یکسر مختلف ہیں۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق نیتن یاہو نے بدھ کے روز لیکوڈ پارٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ شاید "واحد اسرائیلی ہیں جو ترکی کا سفر نہیں کرتے"۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ "صدر ایردوآن کی عادت بن گئی کہ وہ ہر 3 گھنٹوں میں مجھے ہٹلر قرار دینے لگے .. اب وہ ہر 6 گھنٹوں میں ایسا کر رہے ہیں تاہم خدا کا شکر ہے کہ (ترکی اور اسرائیل کے درمیان) تجارت سرگرم ہے!".
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ اسرائیلی فلسطینی امن منصوبے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ منصوبہ ہر گز امن کے کام نہ آئے گا اور نہ کوئی حل ساتھ لائے گا"۔ ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "اناضول" کے مطابق ایردوآن کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی طور پر یہ "فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے اور اسرائیلی قبضے کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ ہے"۔
-
لیبیا کی پارلیمنٹ کا فائز السراج اور ایردوآن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ
لیبیا میں دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ طلال المیہوب نے باور کرایا ہے کہ پارلیمنٹ لیبیا میں صدارتی کونسل کے سربراہ فائز ... بين الاقوامى -
ایردوآن کا ادلب میں 35 شامی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی ، بشار حکومت کی تردید
شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ادلب کے دیہی علاقے میں ترکی کی فوج کی جوابی کارروائی میں شامی فوج کا کوئی جانی نقصان ... مشرق وسطی -
طیب ایردوآن لیبیا کے بارے میں اپنا وعدہ نبھانے میں ناکام رہے ہیں: فرانسیسی صدر
فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن پر لیبیا کے بارے میں اپنے قول کو نہ نبھانے کا الزام عاید کیا ہے۔ان کے بہ قول ترک صدر ... بين الاقوامى