عراق کے سرکردہ لیڈرآیت اللہ علی السیستانی کی مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے سرکردہ شیعہ لیڈر آیت اللہ علی السیستانی نے جنوبی شہر نجف میں اسی ہفتے حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور ان کے دھرنے پر مسلح دھاوے کی مذمت کی ہے۔اس کے نتیجے میں سات مظاہرین ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔انھوں نے جمعہ کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئی حکومت کو عوام کا اعتماد اور حمایت حاصل حاصل ہونی چاہیے۔

آیت اللہ علی السیستانی نے سکیورٹی فورسز پر زوردیا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین کو آیندہ کسی بھی حملے سے بچائیں اور انھیں تحفظ مہیا کریں۔ان کا یہ پیغام ان کے ایک نمایندے نے جنوبی شہر کربلا میں جمعہ کے خطبہ کے دوران میں پڑھ کر سنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں