ترکی کے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے انتقام میں شامی فوج کی 115 چوکیوں اور اہداف پر حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کی مسلح افواج نے شامی حکومت کے 115 اہداف کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے اور ان میں سے 101 کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ کارروائی شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں پانچ ترک فوجیوں کی شامی فوج کے حملے میں ہلاکت کے ردعمل میں کی گئی ہے۔

وزارتِ دفاع نے سوموار کو ایک بیان میں کہا کہ ترکی کی مسلح افواج اپنے فوجیوں پر کسی بھی حملے کا اسی طرح جواب دیں گی۔

Advertisement

اس نے مزید کہا ہے کہ مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ’’شامی رجیم کے جن اہداف کو فوری طور پرحملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے،وہاں رجیم کے 101 عناصر کو ٹھنڈا کردیا گیا ہے۔ٹینکوں کی تین اور مارٹروں کی دو پوزیشنوں کو تباہ کیا گیا ہے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں شامی فوج نے ادلب میں ترک فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ ترک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔وزارت دفاع نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ شام کے شمال مغرب میں واقع علاقہ تفتناز میں اسدی فوج نے ترکی کی فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

ترک حکام کا کہنا تھا کہ ان کے فوجی شامی فورسز کے اس حملے کا جواب دے رہے ہیں۔ترکی نے ادلب کے اسی علاقے میں حال ہی میں اپنی بھاری کمک بھیجی ہے۔اس کا مقصد شامی حکومت کی فورسز کی ادلب میں حزبِ اختلاف کے گروپوں کے خلاف جاری پیش قدمی کو روکنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں