سعودی عرب: ایک ہفتے میں وزارت انصاف کا ایک لاکھ 70 ہزار کیسز نمٹانے کا نیا ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت انصاف نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے ورکنگ ایام کے دوران نافذ کیے جانے والے کیسز سمیت مجموعی طورپر پونےدو لاکھ کیسز نمٹائےہیں۔ وزارت انصاف کی رپورٹ‌کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عدالتوں اور نوٹریوں کے ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ ایک لاکھ 70 ہزار کیسز پر عمل درآمد کےاحکامات دیئے گئے۔بعض کیسز کو الیکٹرانک خدمات کے ذریعے نافذ کیا گیا ۔

وزارت انصاف نے بتایا کہ عدالتوں میں 89 ہزار سے زیادہ عوامی ، تجارتی ، لیبر ، فوج داری اور شخصی نوعیت کے کیسز نمٹائے گئے۔ علاوہ ازیں نوٹریوں یا الیکٹرانک خدمات کے ذریعہ 59 ہزار سے زیادہ اقدامات کیے گئے جب کہ 22 ہزار فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا۔

Advertisement

وزارت نے تصدیق کی کہ عدالتوں کے زیر سماعت کیسز کی سماعتوں کی کل تعداد 48،000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران عدالتوں نے 19،000 سے زیادہ فیصلے جاری کیے۔ 22 ہزار کیسز پر عمل درآمد عدالتوں کے ذریعے عمل کرایا گیا۔

وزارت نے بتایا کہ غیر منقولہ جائیداد دوں، ملکیت کی منتقلی اور دوسری نوعیت کے لین دین کے تقریبا 10،000 ہزار سے زیادہ کیسز کو نمٹایا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے یونیفائیڈ مواصلات سنٹر 1950 کا افتتاح کیا جس کا مقصد مواصلات کے کئی چینلز کے ذریعے چوبیس گھنٹے اعلی معیار کے ساتھ صارفین کو سروس فراہم کرنا ہے۔

یونیفائیڈ کمیونی کیشن سینٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ رابطے کی فراہمی کے علاوہ ٹیلیفون پر رابطہ یا ای میل پیغامات کے ذریعے عربی اور انگریزی دونوں میں سائلین کو اپنی خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں