مصر : سیناء میں دہشت گرد حملہ ناکام ، 10 مسلح افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں فوج کے ترجمان کے اعلان کے مطابق شمالی سیناء کے صوبے میں ایک دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ حملے میں گھات لگا کر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی۔ اس دوران جھڑپ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور مسلح عناصر کے زیر استعمال ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی تباہ ہو گئی۔

فوجی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 7 اہل کار جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے باور کرایا کہ واقعے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمہ کرنے کے لیے تطہیر اور تعاقب کی کارروائی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں