ڈاکٹر حسن علوان سعودی عرب میں ادب و اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان بے ڈاکٹر محمد حسن علوان کو ملک میں ادب ، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو تعینات کیا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں گیارہ نئی ثقافتی تنظیموں کے قیام کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق ڈاکٹر علوان اپنے نئے مشن میں ادبیات،نشرو اشاعت ترجمہ کے شعبے کو منظم کرنے کے ساتھ اشاعت کی صنعت اور ادبی تخلیقی صلاحیتوں سے متعلق ضوابط تیار کرنے، اتھارٹی کی اہلیت سے متعلقہ شعبوں میں مالی اعانت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

وزارت ثقافت نے ادب واشاعت کے شعبے کو اپنی مختلف تخلیقی سمتوں کے ساتھ ترقی دینے اور اس کے تمام مادی اور انسانی ضروریات کے ساتھ اس کی ہرطرح سے کفالت کرے گی تاکہ ملک میں لٹریچر ، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی" کو اپنی مستقل اور موثر انداز میں اپنا کام جاری رکھنے کا موقع مل سکے۔

نیا ادارہ عوامی قانونی شخصیت اور مالی اور انتظامی آزادی سے لطف اندوز ہوگا ، اور یہ تنظیمی طور پر وزیر ثقافت کے ماتحت کام کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں