ادلب میں لڑائی، شامی فوج اور مسلح گروپوں‌کے 37 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ کل پیر کے روز ادلب میں شامی حکومت کی وفادر فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان لڑائی میںدونوں طرف کے 37 ارکان ہوگئے۔

شامی آبزرویٹری نے مزید کہا کہ شامی اور روسی افواج نے پیر کے روز ادلب اور حلب کے دیہی علاقوں میں 138 فضائی حملے کیے ہیں۔

Advertisement

ادھرشامی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ بشارالاسد کی فوج نے حلب کے جنوب مغربی دیہی علاقوں میں 4 نئے شہروں اور دیہاتوں کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق پیر کے روز شام کے شمال مغربی شام کے علاقے ادلب گورنری میں تفتناز فوجی ہوائی اڈے اور اس کے اطراف میں شامی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ پانچ فوجیوں‌کی ہلاکت کے بعد اس نے 100 شامی فوجی موت کے گھاٹ اتار دیے ہیں۔

شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 6 ترک فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ بمباری میں ترکی حامی چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ترک حکام نے کہا کہ ہے ترک فوج نے تفتاناز پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی۔ ترکی کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کے 115 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایک سو سے زائد فوجیوں‌کو ہلاک کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں