امارات میں بھارتی شہری میں کرونا وائرس کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی شہری میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ .قبل ازیں اتوار کے روز اماراتی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مملکت میں ایک کرونا سے متاثرہ ایک چینی خاتون مکمل طورپر صحت یاب ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ 73 سالہ لیو یوجیا نامی خاتون اب ٹھیک ہیں اور معمول کی زندگی گذار سکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 ہے۔

Advertisement

29 جنوری کو ، متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا۔ ان میں چار افراد چین کے صوبہ ووہان سے سیاحت کے لیے دبئی پہنچے تھے۔ دیگر متاثرین میں اماراتی، بھارتی، چینی اور فلپائنی باشندے شامل ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں