متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران اپنی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں اپنے مذموم عزائم پورے نہیں کرسکتا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرئے انور قاش کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جنگ بندی اور تنازعات کے حل کے لیے سیاسی لائحہ اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں ہماری مداخلت کا مقصد ایران کے بڑھتے اثرو نفوذ کو روکنا ہے۔
انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ویانا مذاکرات ایران کی طرف سے شرائط پرعمل درآمد نہ ہونے وجہ سے ناکام ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات ایران کو ہتیھاروں کے حصول سے روکنا کافی نہیں بلکہ خطے میں تہران کی بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل منگل کے روز الزام عاید کیا کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی اور پشت پناہی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوںنے ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے حصول سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ پومپیو نے مزید کہا کہ ایران کی میزائل صلاحیت خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔