عراقی پولیس نے وسطی بغداد کا السنک بریج کھول دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد کے وسط میں مظاہرین کی جانب سے بند کیا السنک بریج ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق عراق پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں‌نے السنک بریج پر کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں اور کنکریٹ کے بلاک ہٹا دیے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وسطی بغداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ کئی روز سے ٹریفک کے لیے بند بریج کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وسطی بغداد کا السنک بریج مظاہرین کی ہلاکتوں کے لیے مشہور ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران ہونے والے پرتشددمظاہروں میں اس پل پر بڑی تعداد میں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں وسطی بغداد کی تحریر اسکوائر میں نامعلوم افرادنے دھرنا دینے والی خواتین پر لاٹھیوں اور چھریوں سے حملہ کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش عناصر نے الفارابی دھرنا کیمپ میں گھس کر وہاں پر موجود خواتین اور دیگر مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

عراق میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے عراق کے مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین میں ہونے والے تشدد کی رپورٹس جاری کی ہیں۔

انسانی حقوق ہائی کمیشن کے مطابق گذشتہ عراق کے جنوبی شہر ذی قار میں الوثبہ اسکوائر میں ہونے والے تشدد سے ایک شخص ہلاک جب کہ بغداد اور النجف میں متعدد افراد کو اغواء‌کر لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں