کویت کے وزیراعظم الشیخ صباح خالد الحمد الصباح نے گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے موقعے پر سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر سینیر حکام بھی موجود تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کویتی وزیراعظم الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے امیرکویت کی طرف سے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔
کویتی وزیراعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور، باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔