یمن کی آئینی حکومت نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے یمن کے30 ہزار بچوں کو جنگ میں جھونکا گیا ہے جن کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں یمن کے سفیر عبداللہ السعدی نے عالمی ادارہ اطفال 'یونیسیف' کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حوثی ملیشیا یمنی بچوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے جنگ کے لیے بھرتی کیےگئے سیکڑوں بچے اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں اس وقت بھی جبری بھرتی کی وجہ سے حوثی ملیشیا کی صفوں میں ہیں۔
السعدی نے حوثی ملیشیا کے زیر تسلط علاقوں میں بچوں کے حقوق کی پامالیوں کا پتا چلانے کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام اور مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں یمن میں بچوں کے حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے جو بیانات اور تفصیلات سامنے آئی ہیں وہ حقائق کے مطابق نہیں۔
یونیسیف کے اجلاس سےخطاب میں عبداللہ السعدی نے کہاکہ حوثی ملیشیا بچوںکو جنگ کے لیے بھرتی کرنے کے مذموم عمل کے لیے شہریوں کے اقتصادی اور معاشی مسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے بچوں کو جنگ میں جھونکنے کے لیے نادار خاندانوں کو چند پیسوں کے بدلے بلیک میل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یونیسیف اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان سنہ 2014ء میں طے پائے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امدادی اداری بالخصوص یونیسیف یمن کی دستوری حکومت کے ساتھ مل کر یمنی بچوں کے مسائل کےحل میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
عبداللہ السعدی نے اپنے خطاب میں یمن میں بچوں کی بہبود اور بحالی کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے کی جانے والی مساعی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے یونیسیف پر زور دیا کہ وہ یمن میں جنگ زدہ علاقوں میں اپنے مراکز قائم کرے تاکہ متاثرہ بچوں کی بحالی میں مدد فراہم کی جاسکے۔
-
حوثی کیمرہ مین کی وڈیوز لڑائی کے لیے بچوں کی بھرتیوں کا ثبوت
یمن میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں نے نئے شواہد حاصل کیے ہیں جن سے حوثی ملیشیا کی جانب سے بچوں کو بھرتی کرنا اور انہیں لڑائی کے محاذوں پر جھونک ... مشرق وسطی -
یمنی فوج نے صعدہ میں حوثی ملیشیا کا ایران ساختہ ڈرون مارگرایا!
یمنی فوج نے شمالی گورنری صعدہ میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کا ایک بغیر پائیلٹ طیارہ مار گرایا ہے۔ یمنی فوج کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے کہا ... بين الاقوامى -
یمن : الجوف میں اتحادی طیاروں کا حملہ، ایران سے تربیت پانے والے حوثی کمانڈروں کی ہلاکت
یمن میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ الجوف صوبے میں اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں متعدد حوثی کمانڈر مارے گئے۔ ... بين الاقوامى