لبنانی وزیراعظم اورکابینہ کے ارکان کا آیندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب اور ان کی کابینہ میں شامل اٹھارہ وزراء نے ملک میں ہونے والے آیندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی امیدوار کی کسی بھی طرح سے حمایت بھی نہیں کریں گے۔

لبنان کی پارلیمان نے دو روز قبل ہی وزیراعظم حسان دیاب کے زیر قیادت نئی کابینہ کی منظوری دی ہے۔اس نئی کابینہ میں چھے خواتین وزراء سمیت بیشتر نئے چہرے شامل ہیں اور بعض ٹیکنوکریٹ ہیں۔

Advertisement

لبنانی آئین کے مطابق آیندہ پارلیمانی انتخابات 2022ء میں ہوں گے۔لبنان میں گذشتہ پارلیمانی انتخابات 2018ء میں نو سال کے وقفے کے بعد ہوئے تھے۔

لبنان میں اکتوبر سے سیاسی اشرافیہ کی بدعنوانیوں اور معیشت کی زبوںحالی کے خلاف پُرامن احتجاجی تحریک جاری ہے۔احتجاجی مظاہرین موجود پارلیمان کو چلتا کرنے اور اس کی جگہ قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن ابھی تک نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

گذشتہ ہفتے پارلیمان نے ایک پالیسی بیان کی منظوری دی تھی۔اس میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ نئے انتخابات کی تیاری کرے گی۔ان کے انعقاد کے لیے قانون کی منظوری پارلیمان ہی دے گی۔اس وجہ سے اس کی شفافیت کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں