.

مصر نے اسرائیل میں‌ پیدا ہونے والی خاتون کی شہریت منسوخ کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے اسرائیل میں پیدا ہونے والی ایک خاتون کی مصری شہریت منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آیۃ مصطفیٰ محمد عبدالعزیز علی سنہ 1998ء کو اسرائیل میں پیدا ہوئیں۔ اس نے بغیر کسی پیشگی وارننگ یا اطلاع کے اسرائیلی شہریت حاصل کرلی تھی۔

آئین میں‌شہریت سے متعلق آرٹیکل دو کے تحت سرکاری گزٹ میں آیۃ مصطفیٰ کی مصری شہریت 30 جنوری 2020ء‌کو منسوخ کردی گئی تھی۔ خیال رہے کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات ہونے کے باوجود قاہرہ کی طرف سے صہیونی ریاست کے معاملے میں سخت پالیسی اپنائی جاتی ہے۔