سعودی عرب میں ایک طالب علم نے ایسا پروجیکٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد حرم مکی کو "کرونا" سمیت ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔
سعودی طالب علم عبدالرحمن آل الشیخ کے مطابق ان کے پروجیکٹ کا نام "الحج الآمن" (محفوظ حج) ہے۔ یہ پروجیکٹ حرم مکی اور اس کے زائرین کو ہر قسم کے وائرس اور انفیکشن کی منتقلی سے محفوظ رکھے گا۔
أبناء #الوطن يستشعرون مسؤوليتهم تجاه مجتمعهم..
— قناة عين (@iEN_tv) February 14, 2020
الطالب عبدالرحمن آل الشيخ من #تعليم_الرياض يبادر بابتكار جديد يحمي الحرم المكي وزائريه من الفيروسات وانتقال العدوى، ومواجهة #فيروس_كورونا @riyadh_edu pic.twitter.com/7DkkjrOO6k
عبدالرحمن نے واضح کیا کہ یہ پروجیکٹ
UVGI برقی مقناطیسی شعاؤں پر مبنی ہے۔ ان شعاؤں کو حرم مکی کی چھت اور فرش پر وائرس کو مارنے کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔ یہ استعمال ایک مقررہ درجہ حرارت پر ہو گا جو انسان یا جانور کے لیے نقصان دہ نہیں ہو گا۔
سعودی طالب کے مطابق مذکورہ شعاؤں کو حرم مکی کے نزدیک ایک متعین مقدار میں پھیلایا جائے گا۔ اس طرح کہ وہ حرم کے فرش پر پھیل جائے اور باریک سے باریک جرثوموں اور وائرس کو ختم کردے۔