.

شام میں ترکی کی سرحد کے نزدیک کاربم دھماکا، متعدد افراد ہلاک و زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی سرحدکے نزدیک واقع شامی شہر تل ابیض میں ایک کار بم دھماکا ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

لیکن حکام نے اتوار کے روز تل ابیض میں اس بم دھماکے کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا ہے اور نہ اس واقعے کے مجروحین یا مقتولین کی کوئی تصدیق ہوسکی ہے۔

تل ابیض عرب اکثریتی آبادی کا شہر ہے۔گذشتہ سال اکتوبر میں ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغی گروپوں نے کرد ملیشیا وائی پی جی کو یہاں سے نکال باہر کیا تھا۔اس کے بعد سے اس شہر میں متعدد کاربم دھماکے ہوچکے ہیں اور ان میں بیسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔