فروری سے پٹرول کی قیمتوں پر نظر ثانی ماہانہ بنیادوں پر ہو گی : سعودی آرامکو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی آرامکو کمپنی کے ایک اعلان کے مطابق رواں ماہ یکم فروری سے مملکت میں پٹرول کی قیمتوں کا جائزہ سہ ماہی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر لیا جائے گا۔

آرامکو کمپنی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں ماہانہ ترمیم عیسوی تقویم کے مطابق ہر ماہ کی دس تاریخ کو عمل میں آئے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گیارہ تاریخ کی صبح سے ہوا کرے گا۔

Advertisement

آرامکو کے اعلان کے مطابق آج 22 جمادى الثانی 1441هـ مطابق 16 فروری 2020ء سے پٹرول کی نئی قیمتیں یہ ہوں گی :

پٹرول 91 : 1.55 ريال فی لیٹر

پٹرول 95 : 2.11 ريال فی لیٹر

آرامکو کمپنی نے واضح کیا کہ پٹرول کی مقامی قیمتیں ،،، مملکت سے عالمی منڈی کو برآمدات کی قیمتوں میں تبدیلی کے لحاظ سے قابل ترمیم ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں