ایران میں حکام نے عرب اکثریتی علاقے اہواز (صوبہ خوزستان) میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول سربراہ قاسم سلیمانی کا ایک مجسمہ نصب کیا ہے۔ اس سے قبل حزب اللہ تنظیم نے لبنان کے جنوبی قصبے مارون الراس میں سلیمانی کا ایک مجمسہ نصب کیا تھا۔ حزب اللہ کے اس اقدام کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اہواز میں سلیمانی کے مجسمے کی تنصیب پر بعض ایرانی سرگرم کارکنان کی جانب سے نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے گذشتہ نومبر میں ایران بھر میں عوامی احتجاجی لہر کو کچلنے میں پاسداران انقلاب کے کردار کی یاد دہانی کرائی ہے۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اہواز کے میئر موسی شاعری نے پیر کے روز قاسم سلیمانی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر کہا کہ یہ اقدام سلیمانی کی اُن قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں ہے جو اس ایرانی کمانڈر نے عراق ایران جنگ کے دوران اہواز شہر کے لیے پیش کیں۔ میئر کے مطابق اہواز شہر کی ایک سڑک کو عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ ابو مہدی تین جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے اطراف امریکی فضائی حملے میں قاسلم سلیمانی کے ساتھ مارا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ نے ہفتے کے روز لبنان کے جنوب میں شیعہ اکثریتی قصبے مارون الراس میں سلیمانی کا ایک مجسمہ نصب کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس اقدام کو وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مارون الراس کے اطراف واقع مسیحی اکثریتی قصبے دبل کے میئر ایلی لوقا نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بہتر ہوتا کہ جس پارک میں سلیمانی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے اُس کا نام "ایران پارک" کے بجائے لبنان پارک یا مارون الراس پارک ہوتا!"
-
سلیمانی کے قتل کا 'انتقام' پورا نہیں ہوا: جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک عسکری ملیشیائوں کو نہیں بلکہ ان افراد کی مدد کرتا ہے جو تہران کی حمایت کرتے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ ... مشرق وسطی -
اٹلی: اسدنواز گروپ نے قاسم سلیمانی کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پوسٹر آویزاں کردیے
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اپنے چہلم کے موقع پر سات سمندر پار یورپی ملک اٹلی میں نمودار ہوئے ... بين الاقوامى -
موت کا فرشتہ قاسم سلیمانی کے بجائے میری جان لے لیتا:حسن نصراللہ
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے لیڈر ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پرجمعرات کو نمودار ہوئے ہیں اور انھوں نے اپنے سابق پشتیبان میجر جنرل قاسم سلیمانی سے ... مشرق وسطی