سماجی کارکن کے قتل کے بعد بیروت میں کشیدگی، الرینغ پُل ٹریفک کے لیے بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان میں حکومت کےخلاف جاری مظاہروں کے دوران ایک سماجی کارکن احمد محمد توفیق کی ہلاکت کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کارکن کی ہلاکت کے بعد بیروت کے وسط میں الرینغ پُل کو ہرطرح‌کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

خیال رہےکہ نوجوان کارکن احمد محمد توفیق طرابلس شہر کے علاقے الجمیزات میں ایک ریلی کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

Advertisement

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر طرابلس میں سوگ منانے اور فوج سے اس واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری الجمیزات میں حکومت مخالف تحریک کےمرکز کے اطراف میں‌جمع ہوگئی تھی۔

ادھر مظاہرین نے البحصاص روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا جب کہ الغندرو بلڈنگ اور النور چوک میں جگہ جگہ مقتول کارکن کے تصویری پوسٹر بھی پوسٹ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ لبنان میں 17 اکتوبر کو موجودہ سیاسی طبقے کے خلاف عوام میں احتجاج کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔ مظاہرین ملک میں موجود بد انتظامی،سیاسی اور اقتصادی بحران کے حل میں ناکامی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کے نتیجے میں سعد حریری کو حکومت چھوڑنا پڑی مگر عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں