سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز ثقافتی مرکز (دارہ) نے مملکت کے ساحلی شہر جدہ کی ایک پرانی اور نایاب تصویر جاری کی ہے۔ تقریبا 80 برس پرانی اس تصویر میں جدہ کا قدیم طرز تعمیر نظر آ رہا ہے۔
یہ تصویر 1362 ہجری کی ہے اور اس میں مٹی سے بنے اُس وقت کے گھروں کی صورت دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں نظر آنے والی سڑک بھی نقل و حمل کے جدید وسائل سے یکسر خالی ہے۔
اس نادر نوعیت کی تصویر میں گھروں میں پانی پہنچانے والا ایک "سقّہ" بھی دکھائی دے رہا ہے۔
آج کے دور میں اس پیشے سے وابستہ لوگ معدوم ہو چکے ہیں۔