دمّام میں ڈرائیونگ اسکول میں سعودی لڑکی کی وفات کیسے ہوئی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ کے شہر دمّام میں ڈرائیونگ اسکول کے اندر ایک مقامی لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

عربی اخبار الیوم کے مطابق فوت ہونے والی لڑکی قطیف کے Lincoln کالج سے فارغ التحصیل تھی۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی۔

Advertisement

منگل کے روز یہ لڑکی ڈرائیونگ اسکول میں لائسنس حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ دے رہی تھی کہ اس دوران اچانک دل میں تکلیف اٹھنے پر اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس موقع پر سعودی ہلالِ احمر نے لڑکی کو فوری کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں