دہشت گردی کی مالی معاونت، 84 عراقیوں کے اثاثے منجمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ کابینہ نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 84 افراد اور اداروں کے اثاثے مُنجمد کردیئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق عراق میں دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں‌ کے اثاثوں کے انجماد کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

Advertisement

عراقی وزارتی کونسل کی وزیر برائے انسداد دہشت گردی کے ماتحت فنڈز کو منجمد کرنے والی کمیٹی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درخواست پر ان 84 افراد اور اداروں کی فہرست جاری کی جن کے اثاثے دہشت گردی کی مالی اعانت کے الزام میں منجمد کردیے گئے ہیں۔

"بغداد ٹوڈے" نے ان لوگوں اور اداروں کی فہرستیں شائع کیں جن کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

عراق کی حکومت کی طرف سے یہ اقدام سلامتی کونسل کی طرف سے القاعدہ اور داعش کی مالی مدد کرنے والوں پر پابندیوں کی سفارشات اور اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سے متعلق مالی معاونت کے ایکٹ کی دفعات کی بنیاد پر کیا گیا ہے

اس کمیٹی نے رواں سال کے آغاز میں ایک بل کی منظوری دی تھی جس میں دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں