عراق کے نامزد وزیراعظم کا پارلیمان سے نئی کابینہ کو جلد اعتماد کا ووٹ دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے نامزد وزیراعظم محمد توفیق علاوی نے کہا ہے کہ انھوں نے سیاسی طور پر آزاد شخصیات پر مشتمل نئی کابینہ تشکیل دی ہے۔اب پارلیمان آیندہ ہفتے اپنا غیر معمولی اجلاس بلائے اور اس کابینہ کے حق میں اعتماد کا ووٹ دے۔

انھوں نے بدھ کو ایک نشری تقریر میں کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ سب سے پہلے مظاہرین کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گی اور ان کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

Advertisement

انھوں نے اپنی تقریرمیں دولت کی ریل ، ہتھیاروں اور غیرملکی مداخلت سے پاک قبل از وقت انتخابات کرانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

توفیق علاوی نے مظاہرین پر زوردیا ہے کہ وہ سیاست سے متعلق ہر چیز پر اعتماد کے بحران کے باوجود ان کی حکومت کو ایک موقع دیں۔انھوں نے اپنے پیش رو ارباب اقتدار پر سیاست پر اعتماد کے بحران کا الزام عاید کیا ہے۔

واضح رہے عراق کے صدر برہم صالح نے یکم فروری کو محمد توفیق علاوی کو نیا وزیراعظم نامزد کرکے حکومت بنانے کی دعوت دی تھی اور وہ دومارچ تک اپنی کابینہ کی فہرست منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کرنے کے پابند ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں