کویتی پارلیمنٹ میں ارکان کی ہاتھاپائی، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت کی مجلس امہ (پارلیمنٹ) میں گذشتہ روز مختلف فیہ اور متنازع مسائل پر بحث کی گئی جس پر ارکان میں سخت تنائو پیدا ہوگیا۔ اس موقعے پر بعض ارکان میں‌پہلی زبانی تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں ہاتھا پائی تک نوبت آگئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کویتی پارلیمنٹ میں ہونے والی بد مزگی کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ارکان کو ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

منگل کے روز مجلس امہ کے اجلاس کے دوران عام معافی سے متعلق پیش کردہ ایک بل پر رائے شماری کا اعلان کیا گیا تو بعض ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ تاہم بعد ازاں‌یہ بل 42 ارکان کی اکثریت سے منظور ہوگیا۔

چار ارکان محمد المطیر، خلیل ابل، خالد العتیبی اور صلاح خورشید کے درمیان تصادم کے بعد اسپیکر مرزوق الغانم نے پونے گھنٹے کے لیے اجلاس برخواست کردیا۔

ان تمام ارکان نے بعد ازاں رائے شماری کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ پر دھاوے ، العبدلی سیل، عبدالحمید دشتی اور رائے عامہ کیسز میں عوام معافی کی مخالفت کی۔

قبل ازیں پارلیمنٹ نے تبدیلی کے قانون، قرضہ حسنہ اور دیگر تجاویز پر پیش کیے گئے منظور کر لیے۔

خیال رہے کہ کویتی پارلیمنٹ میں اختلاف اور ارکان میں دھینگا مشتی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں